سائبر کرائم رپورٹنگ ویب سائٹ (سائبر جرائم اطلاعی ویب سائٹ)

انٹرنیٹ ہماری زندگی کا ایک جزولاینفک بن گیا ہے۔ نیدرلینڈس میں، آبادی کا ایک بڑا حصہ اپنے گھر، کام کی جگہ یا اسکول سے انٹرنیٹ تک رسائی رکھتا ہے۔ بد قسمتی سے، انٹرنیٹ کے کئی فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات بھی ہیں۔ تخریبی عناصر اپنے کینہ پرور خیالات کا اظہارکرنے ، نفرت پھیلانے، تشدد کی تحریک و ترغیب دینے، بچوں سے متعلق فواحش نامہ کی نشرواشاعت کرنے، یا جنسی رشتہ قائم کرنے کی امید میں بچوں تک رسائی حاصل کرنے کے لئےاس کا استعمال  کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹیں، چیٹ باکس، نیوز گروپ، اور فورم ان کے تصرف میں ہیں۔

اشتراک وتعاون

ان مسئلوں کے بارےمیں زیادہ گہری بصیرت رکھنے والا اہل عملہ فراہم کرنے، اور ان مجرمانہ  واقعات سے مؤثر طریقے سے لڑنے کے لئے ان کو ہتھیار مہیا کرنے کے ضمن میں وزیر انصاف اور وزیر داخلہ اور شاہی وزارت خارجہ نے سائبرکرائم رپورٹنگ ویب سائٹ کے لئے پیش قدمی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ نیدرلینڈس پولیس ایجنسی اس ویب سائٹ کا انتظام و انصرام کریگی اور وہی مناسب تنظیموں تک اطلاعات  بہم پہنچانے کے لئے ذمہ دار ہوگی۔ رپورٹنگ ویب سائٹ کی  پس پشت پر کام کرنے والی ٹیم  متعلقہ ڈومین میں کام کرنے والے دیگر فریقوں جیسے انٹر نیٹ کی خدمات فراہم کرنے والوں اور امدادی گروپوں کے ساتھ کافی نزدیک سے اشتراک وتعاون کرتی ہے ۔

پولیس رپورٹنگ ویب سائٹ

سائبر کرائم رپورٹنگ ویب سائٹ ایک ڈچ پولیس انٹرنیٹ رپورٹنگ سائٹ ہے جو بچوں سے متعلق فواحش نامہ اور بچوں کے تئیں جنسی رویہ ساتھ ہی ساتھ انٹرنیٹ  پریا بذریعہ انٹرنیٹ شدت پسندانہ اور دہشت گردانہ (نیدرلینڈس میں پیدا ہونے والے ) اشتہارات کی اشاعت  پر خفیہ معلومات حاصل کرنے کے لئے ہے۔

خفیہ معلومات

کوئی خفیہ معلومات پولیس، عدالتی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں یا محکمۂ سراغ رسانی کے ذریعہ آگے کی کارروائی کے لئے ایک بنیاد کا  کام کرسکتی ہے۔ تاہم، گمنام طور پر اطلاعات فراہم کرنےکا  مطلب باضابطہ طور پر شکایت درج کرنا یا کسی جرم کی باضابطہ اطلاع دینا نہیں ہے۔ پہلے معاملے میں، پولیس کسی جرم سے آگاہ کی جاتی ہے، بعد کے معاملے میں، مقامی پولیس کے ذریعہ ایک باضابطہ رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔

فوری توجہ طلب اور جان لیوا حالات کے لئے نیشنل ایمرجنسی نمبر 112 دستیاب ہے۔

رازداری

سائبر کرائم رپورٹنگ ویب سائٹ سے حاصل شدہ معلومات سے رازدارانہ طور پر نپٹا جائے گا۔ کسی سنگین جرم کی اطلاع گمنام خفیہ معلومات کی ہاٹ لائن (ڈچ، انگریزی، جرمن یا عربی میں 00 31 (0) 800 - 7000) کے ذریعہ  گمنام رہ کردینا ممکن ہے۔

رابطہ

 {0>For a tip-off through the Cyber Crime Reporting Website, use must be made of the appropriate form (available in Dutch only).<}0{>بذریعہ سائبر کرائم رپورٹنگ ویب سائٹ کسی خفیہ معلومات کے لئے موزوں فارم کا استعمال ضروری ہے (صرف ڈچ زبان میں دستیاب ہے)۔ ملاحظہ فرمائیں<0} {0>See Formulier Meldpunt Cybercrime

For questions and comments please use the contact form.
<}0{>Formulier Meldpunt Cybercrime

سوالات اور تبصروں کے لئے از راہ کرم رابطہ فارم  استعمال کریں۔<0} {0>contact<}0{>ملاحظہ فرمائیں contact<0}